اسلام آباد میں ڈرائیورز کے لیے گڈ سٹیزن سٹیکرز متعارف

اسلام آباد میں ڈرائیورز کے لیے “گڈ سٹیزن سٹیکرز” متعارف کروا دیے گئے ہیں، جن کا مقصد ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے والے موٹر سواروں کو سراہنا اور انعام دینا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ وہ ایسے ڈرائیورز کو یہ سٹیکر جاری کریں گے جو رفتار کی حد، ریڈ سگنل پر رکنا، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ پہننا، اور موبائل فون استعمال نہ کرنے جیسے قوانین کی پابندی کرتے ہیں۔ یہ سٹیکرز نہ صرف اعزاز کی علامت ہوں گے بلکہ ان میں QR کوڈ بھی شامل ہے، جس سے پولیس ڈیجیٹل طور پر ڈرائیور کے اچھے ریکارڈ کو چیک کر سکے گی۔ علاوہ ازیں، یہ ڈرائیور فیسلیٹیشن سینٹرز میں خصوصی سہولیات اور ترجیحی سروس کے اہل ہوں گے، جیسے لائسنس اور دیگر دستاویزات کے معاملات میں تیزی سے مدد حاصل کرنا۔ یہ مہم اسلام آباد ٹریفک پولیس کی گڈ سٹیزن کمپین کا حصہ ہے، جس کا مقصد سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینا، حادثات میں کمی لانا اور ڈرائیورز میں مثبت رویہ پیدا کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں