سوشل میڈیا پر معروف میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو “گڈ مارننگ پاکستان” پر پابندی کے مطالبے نے زور پکڑ لیا ہے۔ حالیہ نشریات کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے پروگرام کے مواد کو غیر مناسب اور غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ ٹوئٹر (ایکس)، فیس بک اور انسٹاگرام پر ہزاروں صارفین نے پیمرا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس شو کا نوٹس لے اور اسے بند کیا جائے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مارننگ شوز میں بار بار متنازع موضوعات، ذاتی معاملات اور غیر معیاری گفتگو پیش کی جا رہی ہے جو خاندانی اقدار کے منافی ہے۔ تاہم تاحال ندا یاسر یا پیمرا کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا، مگر یہ بحث مسلسل شدت اختیار کر رہی ہے۔
ندا یاسر کے مارننگ شو پر پابندی کا مطالبہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







