گُل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کو 22 گھنٹے گزر جانے کے باوجود اب تک مکمل طور پر بجھایا نہیں جا سکا، جبکہ 30 سے زائد افراد تاحال لاپتا بتائے جا رہے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی شدت کے باعث عمارت کے اندر پھنسے افراد تک رسائی میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں مسلسل آگ پر قابو پانے اور لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، تاہم شدید دھویں، ملبے اور عمارت کے متاثرہ ڈھانچے کے باعث امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی وسائل طلب کر لیے گئے ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی جاری ہیں۔
گُل پلازہ میں آگ لگے 22 گھنٹے گزر گئے، آگ تاحال قابو میں نہ آ سکی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







