ماہرین فلکیات کے مطابق سال 2039 میں ایک منفرد صورتحال دیکھنے کو ملے گی جب ایک ہی عیسوی سال میں دو مرتبہ حج ادا کیا جائے گا۔ اس کی وجہ اسلامی اور عیسوی کیلنڈر کے درمیان فرق ہے، کیونکہ اسلامی تقویم چاند پر مبنی ہوتی ہے اور اس کا سال عیسوی سال سے تقریباً 10 سے 11 دن چھوٹا ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے ہر سال حج کی تاریخ عیسوی کیلنڈر میں پہلے آتی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق 2039 میں پہلا حج جنوری کے اوائل میں ہوگا جبکہ دوسرا حج اسی سال کے آخر میں دسمبر میں ادا کیا جائے گا۔ اس طرح ایک ہی عیسوی سال میں دو حج کے سیزن دیکھنے کو ملیں گے، جو ایک نادر فلکیاتی اور تقویمی واقعہ سمجھا جاتا ہے۔
سال 2039 میں ایک ہی سال میں دو مرتبہ حج ادا کیا جائے گا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







