کے الیکٹرک نے اپنے دو گیس پر مبنی پاور پلانٹس کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پلانٹس کراچی کے علاقوں سائٹ اور کورنگی میں واقع ہیں، جنہیں مستقل طور پر بند کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق ان پاور پلانٹس کو مقامی گیس کی عدم دستیابی اور درآمدی گیس (ایل این جی) کی بلند قیمتوں کی وجہ سے چلانا اب ممکن نہیں رہا۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے باوجود شہر میں بجلی کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی، کیونکہ دیگر ذرائع سے بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ کمپنی نے نیپرا سے اس اقدام کی منظوری لینے کے لیے درخواست دے دی ہے۔
کے الیکٹرک نے دو گیس پاور پلانٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







