کوٹ ادو: کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، باپ، بیٹا اور بھتیجا شامل

پنجاب کے شہر کوٹ ادو کی تحصیل سرور شہید میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بجلی کی ٹوٹی ہوئی تار گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ گھر میں موجود افراد کے اوپر گرنے والی بجلی کی تار سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا اور بھتیجا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بجلی کی حفاظتی انتظامات کی کمی کی وجہ سے پیش آیا اور مقامی افراد نے متعلقہ اداروں سے حفاظتی اقدامات فوری طور پر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں