مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی 25ویں شب عبادت کے لیے تقریباً 20 لاکھ سے زائد نمازی جمع ہوئے۔ اس بابرکت رات میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین اور مقامی افراد نے شب بیداری کی، نوافل ادا کیے اور خصوصی دعاؤں میں حصہ لیا۔ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں کو انتہائی فضیلت حاصل ہے، اسی وجہ سے لاکھوں مسلمان اس موقع پر مسجد الحرام کا رخ کرتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی سہولت اور سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے تاکہ عبادت گزار سکون اور اطمینان کے ساتھ عبادت کر سکیں۔
مسجد الحرام میں رمضان کی 25ویں شب 20 لاکھ سے زائد نمازیوں کی حاضری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







