کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور اب یہ معاملہ شہریوں کے لیے باعثِ تشویش بن چکا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہر میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 220 روپےتک پہنچ چکی ہے، جو کہ کمشنر کراچی کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری نرخ ہے۔ تاہم، مختلف علاقوں میں دودھ فروش حضرات اس سے کہیں زیادہ قیمت پر دودھ فروخت کر رہے ہیں، اور بعض مقامات پر 300 روپے فی لیٹرتک کی قیمتیں طلب کی جا رہی ہیں۔ اگرچہ یہ ریٹ سرکاری طور پر منظور شدہ نہیں، لیکن تاجر تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی لاگت اور مہنگائی کے باعث 11 اکتوبر سے دودھ کی قیمت میں مزید اضافہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں پر مؤثر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے ناجائز منافع خوری بڑھتی جا رہی ہے، جس کا براہ راست اثر عام آدمی کی جیب پر پڑ رہا ہے۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو دودھ جیسی بنیادی ضرورت عام عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جائے گی۔
کراچی میں دودھ 300 روپے فی لیٹر تک جا پہنچا — عوام پریشان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







