دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر مسٹر بیسٹ، جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے، نے ایک پوڈکاسٹ گفتگو کے دوران ایک دلچسپ اور چونکا دینے والا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ممکنہ موت کے بعد بھی یوٹیوب چینل کو زندہ رکھنے کے لیے تقریباً 15 ویڈیوز پہلے ہی ریکارڈ کر رکھی ہیں۔ مسٹر بیسٹ کے مطابق یہ ویڈیوز ہنگامی صورتحال کے لیے محفوظ کی گئی ہیں تاکہ اگر انہیں اچانک کچھ ہو جائے تو ان کی ٹیم مقررہ وقفوں سے یہ ویڈیوز اپلوڈ کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ زیادہ تر پرانی اور نسبتاً سادہ ویڈیوز ہیں، تاہم اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ چینل اچانک غیر فعال نہ ہو اور مداحوں کو یہ احساس نہ ہو کہ سب کچھ فوراً ختم ہو گیا ہے۔ مسٹر بیسٹ نے اس بات کو مزاحیہ انداز میں بھی بیان کیا اور کہا کہ اس طرح کچھ عرصے تک لوگ یہ سمجھتے رہیں گے کہ وہ اب بھی موجود ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے اور مداح اسے ان کی دور اندیشی اور یوٹیوب کے لیے سنجیدہ وابستگی قرار دے رہے ہیں۔
مسٹر بیسٹ کا چونکا دینے والا انکشاف، موت کے بعد بھی چینل چلانے کی تیاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







