نادرا نے بچوں کے بی فارم (Child Registration Certificate) کے نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب ہر بچے کا بی فارم الگ جاری کیا جائے گا۔ نئے ضابطوں کے مطابق خاندان کے تمام بچوں کی مشترکہ رجسٹریشن کا پرانا طریقہ ختم کر دیا گیا ہے، اور اب ہر بچے کا ریکارڈ انفرادی طور پر مرتب کیا جائے گا تاکہ ڈیٹا زیادہ درست، محفوظ اور جدید تقاضوں کے مطابق رہے۔ نادرا کی نئی پالیسی میں بچوں کی عمر کے مطابق مختلف ضروریات بھی مقرر کی گئی ہیں: تین سال سے کم عمر بچوں کے لیے تصویر یا بایومیٹرکس لازمی نہیں، تین سے دس سال تک کے بچوں کے لیے تصویر اور آئیرس امیج درکار ہو گی، جبکہ دس سے اٹھارہ سال کے بچوں کے لیے تصویر، فنگر پرنٹس اور جہاں ممکن ہو آئیرس سکین لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ نیا نظام سکیورٹی، شناختی شفافیت اور درست ڈیٹا انٹری کو بہتر بنانے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔
نادرا نے بچوں کے بی فارم کا مشترکہ نظام ختم کر دیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







