سکھر میں ظلم و زیادتی کا شکار اونٹنی کی سرجری مکمل ہو گئی، اس کی ٹانگ کاٹ دی گئی

سکھر میں ایک اونٹنی پر ہونے والے بدترین تشدد کے واقعے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اونٹنی “چاندنی” کو سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں بااثر وڈیرے نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران اس کے جبڑے کی ہڈی ٹوٹ گئی اور پچھلی دائیں ٹانگ شدید زخمی ہو گئی۔

اونٹنی کو فوری طور پر کراچی منتقل کیا گیا جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے تین گھنٹے طویل سرجری کے ذریعے اس کے جبڑے کی ہڈی کو درست کیا اور انفیکشن سے متاثرہ ٹانگ کاٹ دی۔ ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ فار اینیمل ویلفیئر، سارہ جہانگیر کے مطابق، اس کی ٹانگ میں شدید انفیکشن تھا جس کے باعث اسے کاٹنا پڑا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فوری نوٹس لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق، اونٹنی کا آپریشن کامیاب رہا اور اس کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں