محکمہ موسمیات کی رمضان المبارک سے متعلق اہم پیشگوئی جاری

محکمہ موسمیات پاکستان نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے پہلے روزے کے حوالے سے پیشگوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلکیاتی حساب کتاب کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری 2026 بروز بدھ کو نظر آنے کے امکانات موجود ہیں، جس کے نتیجے میں پہلا روزہ 19 فروری 2026 بروز جمعرات کو ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش مقررہ وقت پر ہوگی اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف ہونے کی صورت میں چاند کی رویت ممکن ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند نظر آنے کا انحصار فضائی شفافیت، بادلوں کی موجودگی اور موسمی حالات پر ہوتا ہے، اس لیے مختلف علاقوں میں رویت کی صورتحال مختلف ہو سکتی ہے۔ تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر کرے گی۔ اس پیشگوئی کا مقصد عوام اور متعلقہ اداروں کو پیشگی معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ رمضان المبارک کی تیاریوں کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں