پی ٹی اے نے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز چیک کرنے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا

پی ٹی اے نے شہریوں کو اپنی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی تعدادمعلوم کرنے کے لیے آسان طریقہ فراہم کر دیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنے موبائل فون سے *336# ڈائل کر کے باآسانی معلوم کر سکتے ہیں کہ ان کے نام پر کتنی سمز رجسٹرڈ ہیں اور وہ کس موبائل نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔ اس کے
علاوہ شہری پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے بھی اپنے شناختی کارڈ نمبر درج کر کے مکمل تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اگر کسی کے نام پر غیر متعلقہ یا غیر استعمال شدہ سم رجسٹرڈ ہو تو فوری طور پر متعلقہ موبائل کمپنی سے رجوع کر کے اسے بلاک کروائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ غیر قانونی استعمال سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں