پب جی سے متاثر ہو کر والدہ، بہن اور بھائی کو قتل کرنے والے مجرم کو 100 سال قید کی سزا

پب جی گیم سے متاثر ہو کر اپنی والدہ، بہن اور بھائی کو بے دردی سے قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے 100 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے یہ خوفناک قدم پب جی گیم کے کرداروں سے متاثر ہو کر اٹھایا، جس سے اس کی ذہنی حالت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم گھنٹوں پب جی کھیلتا تھا اور حقیقت اور فکشن کے درمیان فرق ختم کر بیٹھا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس قسم کے بہیمانہ جرائم کسی طور قابلِ برداشت نہیں اور مجرم کو عبرت کا نشان بنانا ضروری ہے تاکہ آئندہ کوئی نوجوان اس قسم کے گمراہ کن اثرات کا شکار ہو کر ایسا قدم نہ اٹھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں