25 دسمبر: بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریبات

آج 25 دسمبر کو بانیٔ پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کی 149ویں سالگرہ پورے ملک میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ قائدِاعظم برصغیر کے اُن عظیم رہنماؤں میں سے تھے جنہوں نے اپنی بصیرت، غیر متزلزل عزم اور اصولی سیاست کے ذریعے مسلمانوں کو ایک واضح مقصد دیا۔ وہ نہ صرف ایک اعلیٰ پائے کے قانون دان تھے بلکہ ایک ایماندار، دیانت دار اور اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے والے لیڈر بھی تھے۔ انہوں نے مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ اور ایک آزاد ریاست کے قیام کے لیے طویل جدوجہد کی، جس کے نتیجے میں 14 اگست 1947 کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

قائدِاعظم کا دیا ہوا پیغام ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط آج بھی ہماری قومی زندگی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے قانون کی بالادستی، مساوات، مذہبی آزادی اور سماجی انصاف پر زور دیا اور ایک ایسی ریاست کا خواب دیکھا جہاں ہر شہری کو برابری کے حقوق حاصل ہوں۔ یومِ قائدِاعظم ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ اگر ہم ان کے افکار اور تعلیمات کو عملی طور پر اپنائیں تو پاکستان کو درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ قائدِاعظم کے خواب کے مطابق ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں