محکمہ موسمیات پاکستان کی وارننگ، مختلف علاقوں میں شدید بارشیں اور فلیش فلڈ کا خدشہ

محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارشوں اور فلیش فلڈ کے خطرے سے خبردار کر دیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ دنوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ خاص طور پر پہاڑی علاقوں اور دریاؤں کے قریب رہنے والے افراد کو الرٹ رہنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

حکام کے مطابق مقامی انتظامیہ کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں