روس نے جاری جنگی صورتحال کے دوران ایران کی مدد کے لیے 13 ٹن انسانی اور طبی امداد روانہ کر دی ہے۔ روسی حکام کے مطابق امدادی سامان میں ادویات، ابتدائی طبی امداد کے کٹس، طبی آلات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں جو جنگ سے متاثرہ شہریوں اور زخمی افراد کے علاج کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ امدادی کھیپ ایک خصوصی طیارے کے ذریعے بھیجی گئی ہے جو پہلے آذربائیجان پہنچے گی، جہاں سے اسے ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے گا تاکہ اسے مختلف متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جا سکے۔ روسی حکومت کا کہنا ہے کہ اس امداد کا مقصد موجودہ بحران کے دوران انسانی جانوں کو بچانے اور طبی سہولیات کی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی علامت ہے جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث انسانی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔
روس نے ایران کے لیے 13 ٹن انسانی اور طبی امداد روانہ کر دی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







