روس کی پاکستان کو سستا تیل فراہم کرنے کی پیشکش

روس نے پاکستان کو رعایتی نرخوں پر تیل فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، جسے ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس پیشکش کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا اور پاکستان کو بڑھتی ہوئی پیٹرولیم قیمتوں کے دباؤ سے کچھ ریلیف دینا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں استحکام آ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق روس سے سستا تیل حاصل کرنے سے نہ صرف درآمدی بل میں کمی ہو سکتی ہے بلکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ تاہم اس حوالے سے عالمی سیاسی صورتحال اور پابندیوں جیسے عوامل بھی اہم کردار ادا کریں گے، جنہیں مدنظر رکھ کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں