سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کا انتقال

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ ایک جید عالم دین اور مملکت سعودی عرب کے سب سے بڑے دینی منصب پر فائز تھے۔ شیخ عبدالعزیز طویل عرصے سے “ہیئتِ کبار العلماء” کے سربراہ اور دارالافتاء کے اعلیٰ عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا شمار عالمِ اسلام کی مؤثر مذہبی شخصیات میں ہوتا تھا۔

ان کی وفات پر سعودی حکومت، علما، اور عوام نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کی دینی خدمات، فتویٰ نویسی، اور اسلامی تعلیمات کے فروغ میں کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں