لاہور کے سرکاری سکولوں میں اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ محکمۂ تعلیم پنجاب کے اعلان کے مطابق یہ نئے اوقات 19 جنوری 2026 سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔ نئے شیڈول کے تحت سنگل شفٹ سکولوں میں پیر تا جمعرات صبح 10 بجے سے دوپہر 2:15 بجے تک کلاسز ہوں گی جبکہ جمعہ کو سکول صبح 10 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ محکمۂ تعلیم نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان نئے اوقات کے مطابق سکولوں میں حاضری یقینی بنائیں اور سکول انتظامیہ بھی وقت کی پابندی اور طلبہ کی سہولت کو یقینی بنائے۔ اس تبدیلی کا مقصد موسمِ سرما کی شدت اور طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی نظام کو بہتر بنانا ہے۔
لاہور کے سرکاری سکولوں میں اوقاتِ کار کی تبدیلی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







