ٹک ٹاکر سحر حیات نے سمیع رشید سے علیحدگی کی تصدیق کر دی

ٹک ٹاکر سحر حیات نے سمیع رشید سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ سحر حیات نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے بتایا کہ وہ اور سمیع رشید اب ایک ساتھ نہیں ہیں اور دونوں نے باہمی رضامندی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ذاتی نوعیت کا ہے اور دونوں فریقین نے سوچ سمجھ کر اور عزت و احترام کے ساتھ یہ قدم اٹھایا ہے۔ سحر حیات نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور بے بنیاد افواہوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے نئے مرحلے کا آغاز کر رہی ہیں اور اس کے لیے سب کی نیک تمناؤں کی طلبگار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں