قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے واضح کیا ہے کہ فی الحال ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محض رسمی عہدے ان کے لیے کوئی کشش نہیں رکھتے، وہ عملی اور بامقصد کام پر یقین رکھتے ہیں۔ شاہد آفریدی کے مطابق اگر کبھی سیاست میں قدم رکھا بھی تو وہ عوامی خدمت اور مثبت تبدیلی کے لیے ہوگا، نہ کہ عہدوں یا شہرت کے حصول کے لیے۔
شاہد آفریدی کا اعلان: سیاست میں فی الحال کوئی ارادہ نہیں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







