فواہوں کے بعد جوڑے کی حالیہ تصویریں وائرل، تعلقات ٹھیک ہونے کا پیغام

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثناء جاوید کی شادی سے متعلق افواہیں زور پکڑ گئی تھیں۔ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس جوڑے کے درمیان دوری اور ممکنہ علیحدگی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔ ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دونوں کسی تقریب میں موجود تو تھے، مگر ایک دوسرے سے دور بیٹھے نظر آئے، اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ کی بجائے سنجیدگی اور سرد مہری کا اظہار دیکھا گیا۔ اس منظر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کیے اور یہاں تک کہا گیا کہ شاید دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے یا طلاق کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔

تاہم، ان تمام چہ مگوئیوں کے باوجود دونوں شخصیات نے ابتدا میں خاموشی اختیار کی۔ کچھ دن بعد شعیب ملک نے ایک بیان میں ان خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد، من گھڑت اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ازدواجی زندگی بالکل ٹھیک چل رہی ہے اور ایسی افواہیں صرف ان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔ ثناء جاوید کی جانب سے اگرچہ کوئی براہ راست ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن انہوں نے انسٹاگرام پر ایک مختصر مگر گہرا پیغام “آمین، سمعاً آمین” شیئر کیا، جسے مداحوں نے ایک خاموش ردعمل اور دعا کی صورت میں لیا۔

ان تمام باتوں کے بعد، جب افواہوں کا بازار مزید گرم ہوا، تو شعیب ملک اور ثناء جاوید نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ لی گئی حالیہ تصاویر پوسٹ کر کے ان تمام افواہوں کا مؤثر انداز میں جواب دیا۔ تصاویر میں دونوں نہ صرف پرسکون اور خوش نظر آئے بلکہ ان کا باہمی تعلق بھی معمول کے مطابق نظر آیا۔ ان تصاویر نے واضح کر دیا کہ ان کے درمیان تعلقات درست ہیں اور طلاق یا علیحدگی کی خبریں محض افواہوں اور سوشل میڈیا کی قیاس آرائیوں پر مبنی تھیں۔ اس طرح، دونوں نے بغیر کسی طویل وضاحت کے، خاموشی سے لیکن بھرپور طریقے سے ان خبروں کی تردید کر دی اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والے غیر ذمہ دارانہ رویے کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں