آئی جی سندھ کا کراچی میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر موٹر سائیکل سواروں سے 20 ہزار روپے، کار چالکوں سے 30 ہزار روپے اور ہیوی گاڑی چلانے والوں سے 50 ہزار روپے جرمانہ لیا جائے گا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی میں تقریباً تین لاکھ افراد نے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیے ہیں اور اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے اقدامات کیے جائیں گے۔ نئے ای-چالان نظام کے تحت ٹریفک پولیس کیمرے کی مدد سے خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرے گی اور جرمانے خودکار طریقے سے خلاف ورزی کرنے والوں کے گھروں تک بھیجے جائیں گے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی حفاظت اور قانون کی پاسداری کے لیے ڈرائیونگ لائسنس ضرور حاصل کریں کیونکہ اب پولیس بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں