سندھ فوڈ اتھارٹی نے دودھ کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی ناقص دھات کی ٹینکیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان ٹینکیوں میں دودھ کی ترسیل سے نہ صرف دودھ کی تازگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ اس کے معیار اور انسانی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق بیشتر دودھ فروش غیر معیاری اور زنگ آلود دھات سے بنی ٹینکیاں استعمال کر رہے ہیں جو دودھ میں آلودگی کا سبب بن رہی ہیں۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں ایسی ٹینکیوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جا سکتی ہے، اور متبادل کے طور پر فوڈ گریڈ اسٹیل یا دیگر محفوظ مواد سے بنی ٹینکیوں کے استعمال کو لازم قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دودھ کی خریداری میں احتیاط برتیں اور شکایت کی صورت میں سندھ فوڈ اتھارٹی سے فوری رابطہ کریں۔ ادارے نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ جلد ہی شہر بھر میں دودھ کی کوالٹی اور ترسیلی نظام پر خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ دودھ فراہم کیا جا سکے۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کا ناقص دھات سے بنی دودھ کی ٹینکیوں پر اعتراض
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







