دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث کچے کے کئی دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں۔گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں سیلابی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور مویشیوں کے لیے چارے کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ ہزاروں افراد محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ قادِرپور گیس فیلڈ بھی متاثر ہوئی ہے جہاں سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد متعدد گیس کنووں کی پیداوار روک دی گئی ہے۔ حکومت سندھ نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ حفاظتی بندوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تاہم، دریائے سندھ کے بندوں پر پانی کا دباؤ بدستور بڑھ رہا ہے جس کے باعث مزید علاقوں کے زیرِ آب آنے کا خطرہ موجود ہے۔ مقامی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں