پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے عید کے بعد ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ ٹرانسپورٹ یونینز کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے ان کے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے یا پھر کرایوں میں اضافہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو عید کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹ سروسز بند کر دی جائیں گی جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق کیا جاتا ہے تاہم عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی سطح پر اس معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔







