یوٹیوب کا نیا اقدام: بند کیے گئے کریئیٹرز کو دوسرا موقع دینے کا اعلان

یوٹیوب نے حال ہی میں ایک نیا اقدام کرتے ہوئے “سیکنڈ چانس پروگرام” متعارف کروایا ہے، جس کا مقصد اُن کریئیٹرز کو دوبارہ موقع دینا ہے جن کے چینلز کو ماضی میں پالیسی کی خلاف ورزیوں کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ یہ پروگرام ابتدائی طور پر اُن افراد کے لیے ہے جن کے چینلز کو COVID-19 یا الیکشن سے متعلق معلومات کی خلاف ورزیوں پر معطل کیا گیا تھا، خصوصاً ایسی پالیسیوں کی بنیاد پر جو اب یوٹیوب نے تبدیل یا ختم کر دی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت اہل کریئیٹرز کو نیا چینل بنانے کی اجازت دی جائے گی، لیکن پرانے سبسکرائبرز، ویوز یا مونیٹائزیشن منتقل نہیں ہوں گے — یعنی یہ مکمل طور پر ایک نیا آغازہوگا۔
یوٹیوب ہر درخواست کا انفرادی جائزہ لے گا اور یہ دیکھے گا کہ ماضی کی خلاف ورزیاں کس نوعیت کی تھیں۔ البتہ، وہ کریئیٹرز جنہوں نے سنگین اخلاقی خلاف ورزیاں کی ہوں، جیسے کاپی رائٹ چوری، بچوں سے متعلق پالیسی کی خلاف ورزیاں، یا جنہوں نے خود اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہو، اُنہیں اس سہولت کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

یہ پروگرام فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے اور مخصوص کیسز کے لیے شروع کیا گیا ہے، لیکن اگر کامیاب ہوا تو مستقبل میں اس کا دائرہ مزید وسیع ہونے کا امکان ہے۔ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شفافیت ََِ ترقی اور معافی جیسے اصولوں کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ افراد جو ماضی میں غلطیاں کر بیٹھے تھے، اپنی اصلاح کرکے دوبارہ پلیٹ فارم پر مثبت کردار ادا کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں