مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

مینگورہ اور گردونواح کے علاقوں میں آج صبح زلزلے کے ہلکے مگر واضح جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 4.2 میگنیٹیوڈ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں زمین کے نیچے گہرائی میں واقع تھا، جس کی وجہ سے جھٹکوں کی شدت نسبتاً کم مگر محسوس کی جا سکنے والی تھی۔ جھٹکے اچانک آئے اور چند سیکنڈز تک جاری رہے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ اللہ کا شکر ہے کہ کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مگر عوام میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی۔ اس موقع پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔ زلزلے نے ایک بار پھر اس قدرتی آفت کی یاد دہانی کرائی جس کے آگے انسان بے بس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں